کراچی (جیوڈیسک) کپتان آفریدی سے وسیم اکرم اور رمیز راجا کو خطرہ لا حق ہوگیا ہے،بوم بوم شاہد آفریدی نے آج اپنے ارادوں کا اظہار کردیا ہے۔
کرکٹ میں اپنے شاندار کیرئیر کے دوران بیٹنگ بولنگ اور فیلڈنگ کے جوہر دکھانے کے بعد شاہد خان آفریدی اس کھیل سے جڑے ایک اور اہم شعبے میں طبعہ آزمائی کرنے والے ہیں۔وہ شعبہ ہے کمنٹری کا۔
کرکٹ کے کھیل پر تبصرہ کرنے والا شاید کوئی کمنٹریٹر ہو جسے شاہد آفریدی پر بات کرنے میں مزہ نہ آتا ہو،ہرفن مولا ،ہر دل عزیز آفریدی پر کیمرہ جاتے ہی احساس اور جذبات لفظوں میں ڈھلنے لگتے ہیں۔
لیکن اب آفریدی خود کمنٹری کے میدان میں آنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس کا اعلان انہوں نے آج کے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد کیا۔یعنی رمیز راجہ اور وسیم اکرم ہوجائیں تیار،انٹرنیشنل کمنٹری میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والا ایک اور امیدوار آرہا ہے میدان میں۔