شارجہ (جیوڈیسک) شاہد آفریدی ون ڈے کیرئیر میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بالرز کی فہرست میں ساتویں نمبر پر آ گئے۔ پچھلے چھ ایک روزہ میچز میں کوئی وکٹ حاصل نہ کرنے والے شاہد آفریدی آسٹریلیا کے خلاف بھرپور فارم میں دکھائی دیئے اور بہترین بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھیالیس رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔
میچ میں تین وکٹیں حاصل کرنے کے بعد آفریدی کی ون ڈے کیرئیر میں وکٹوں کی تعداد تین سو اکیاسی ہو گئی، اور وہ سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بالرز کی فہرست میں ساتویں نمبر پر آ گئے۔
آفریدی نے یہ کارنامہ اپنے تین سو بیاسی ویں میچ میں انجام دیا۔فہرست میں سابق سری لنکن اسپنر مرلی دھڑن پانچ سو اکتیس وکٹوں کے ساتھ پہلے، پانچ سو دو وکٹوں کیساتھ سابق فاسٹ بالر وسیم اکرم دوسرے اور وقار یونس چار سو سولہ وکٹوں کیساتھ تیسرے پوزیشن پر موجود ہیں۔