لاہور (جیوڈیسک) سابق ٹی 20 کپتان شاہد آفریدی کہتے ہیں کہ وہ جتنا اللہ نے ٹیلنٹ دیا اس حساب سے پرفارمنس نہیں دے پائے، انکی خوہاش ہے کہ نوجوانوں کے لیے کرکٹ اکیڈمی قائم کر سکیں۔
مختصر فارمیٹ کے سابق ٹی 20 کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ٹی 20 کیرئر میں بڑے ناموں کے ساتھ کھیلنے کا خواب پورا ہوا۔
آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ اتنا عرصہ پاکستان کے لیے کھیلیں گے انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا ۔ بوم بوم نے مزید کہا کہ جتنا اللہ نے ٹیلنٹ دیا اس حساب سے پرفارمنس نہیں دے پائے۔
آفریدی کے مطابق پاکستانی ٹیم کی کپتانی کرنا پھولوں کی چادر نہیں ۔ وہ چاہتے تھے کہ ایک اچھی ٹیم بنا کر کپتانی سے دستبردار ہوں لیکن کھلاڑی عوام اور انکی امید وں پر پورا نہیں اتر پائے۔
شاہد آفریدی نے آسٹریلیا کے خلاف 2004 میں کھیلی جانے والی اننگز کو یاد گار قرار دیا ۔ سابق ٹی 20 کپتان کا کہنا تھا کہ وہ مستقبل میں کرکٹ کھیلتے رہیں گے اور انکی خواہش ہے کہ وہ نوجوانوں کے لیے کرکٹ اکیڈمی بنا سکیں۔