تلہار (نمائندہ) آزاد پینل کے سربراہ میر شاھد احمد تالپور اور پیر محفوظ الاہی قادری کی قیادت میں ایک بڑی انتخابی ریلی نکالی گئی جو شہر کے مین چوک پر ایک اجتماع میں بدل گئی جس سے میر شاھد احمد تالپور نے خطاب کرتے کہا کہ ہم کرپشن کیخلاف ہیں۔
ہمارے پینل میں غریب اور شریف لوگ ہیں اگر کسی نے بھی کرپشن کی تو اسے الٹا لٹکایا جائے گا چاہے وہ ہمارا میمبر کیوں نہ ہو انہوں نے کہا کہ تلہار کی با شعور عوام ان لوگوں کے چنگل میں نہیں آئے گا جنہوں نے تلہار کی تعلقہ کونسل کو بیدردی سے لوٹا انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاتھ صاف ہیں ہم نے پہلے بھی شہر کی خدمت کی ہے۔
اس لئے یے عوام آج ہمارے ساتھ ہے 17تاریخ کو تلہار کا عوام بکری کے نشان والے پینل کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریگا اس موقع پر پیر محفوظ شاھ سجادہ نشین پیر کرم الاہی قادری نے بھی خطاب کیا۔