شاہد کپور اور الیانا ڈی کروز کی فلم “پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو” کے گانے کی وڈیو جاری

Phata Poster Nikhla Hero Move

Phata Poster Nikhla Hero Move

نئی دہلی (جیوڈیسک) این جی ٹیشاہد کپور ایک بار پھر سلور اسکرین پر واپسی کے لیے تیار ہوگئے ہیں جن کی الیانا ڈی کروز کے کیساتھ نئی رومانٹک کامیڈی فلم” پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو”کے ٹریلر کے بعد گانے کی وڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔ارشاد کامل کے تحریر کردہ” تو میرے اغل بغل ہے”کے بولوں پر مبنی اس گانے کو معروف گلوکار میکا سنگھ کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس میں شاہد کپور بیچ سڑک ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ گانے سمیت فلم کی موسیقی پریتم نے ترتیب دی ہے۔

رائٹر و ہدایتکار راجکمار سنتوشی کی اس فلم کو سدھارتھ رائے کپور،رونی اسکریو والااور رمیش تروانی نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے جس میں شاہد اور الیانا کیساتھ درشن جری والا،پدمنی کولہاپوری اہم کرداروں ادا کررہے ہیں جبکہ راک اسٹار ہیروئن نرگس فخری آئٹم سونگ میں بحیثیت مہمان اداکارہ جلوہ گر ہونگی۔

فلم میں شاہد کپور پولیس انسپکٹر وشواس راکی خاکی وردی میں نظر آرہے ہیں جودراصل ایک اداکار ہے اور پولیس والے کا رول نبھارہا ہے۔ہلکے پھلکے ایکشن، کامیڈی اور رومانس سے بھرپور یہ فلم رواں سال 20 ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائیگی۔