شاہد کپور کی رومانٹک کامیڈی فلم پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو کا ٹریلر جاری

Phata Poster

Phata Poster

ممبئی (جیوڈیسک) این جی ٹیدل بولے ہڑپہ، پاٹ شالا، بدمعاش کمپنی، موسم اور تیری میری کہانی جیسی فلموں سے باکس آفس پر پے در پے ناکامیوں کا منہ دیکھنے والے شاہد کپور ایک بار پھر سلور اسکرین پر واپسی کے لیے تیار ہوگئے ہیں۔ شاہد کپور اور الیانا ڈی کروز کی نئی رومانٹک کامیڈی فلم پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

رائٹر وہدایتکار راجکمار سنتوشی کی اس فلم کو سدھارتھ رائے کپور، رونی اسکریو والا اور رمیش تروانی نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے جس میں شاہد اور الیانا کے ساتھ درشن جری والا، پدمنی کولہاپوری اہم کرداروں ادا کررہے ہیں جبکہ راک اسٹار ہیروئن نرگس فخری آئٹم سونگ میں بحیثیت مہمان اداکارہ جلوہ گر ہوں گی۔

فلم میں شاہد کپور پولیس انسپکٹر وشواس را کی خاکی وردی میں نظر آرہے ہیں جودراصل ایک اداکار ہے اور پولیس والے کا رول نبھارہا ہے۔ ہلکے پھلکے ایکشن، کامیڈی اور رومانس سے بھرپور یہ فلم رواں سال 20 ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی جس کی موسیقی پریتم نے ترتیب دی ہے۔