ممبئی (جیوڈیسک) شاہد کپور کی شادی کی تقریب ممبئی کے ایک ہوٹل میں منعقد کی گئی۔
تقریب میں شاہد کپور کو شادی کی مبارک باد دینے کئی بالی وڈ ستارے پہنچے۔ امیتابھ بچن، انیل کپور، سونم کپور، کنگنا رناوت، عالیہ بھٹ، شردھا کپور، رنویر سنگھ اور ارجن کپور سمیت کئی ستارے شامل تھے۔
شاہد کپور سات جولائی کو میرا راجپوت کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔