نئی دہلی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکار شاہد کپور اور ان کی اہلیہ میرا راجپوت کے ہاں 6 ستمبر کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، جس کے بعد سے مداح اس کی ایک جھلک دیکھنے کو بے تاب تھے، لیکن اب یہ انتظار ختم ہو گیا۔
مداحوں کی جانب سے تصویر پر تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے، جبکہ کچھ لوگ زین کو ‘چھوٹا شاہد کپور’ بھی قرار دے رہے ہیں۔
بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے 2015 میں میرا راجپوت سے شادی کی تھی اور ان کے ہاں بیٹی میشا کی پیدائش 2016 میں ہوئی تھی۔
میشا کپور کی پیدائش پر بھی شاہد کپور نے ‘ہیلو ورلڈ’ لکھ کر اسی انداز میں اسے دنیا سے متعارف کروایا تھا۔