شاہد خاقان اور احسن اقبال کے بعد شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کے بعد مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ بھی مثبت آ گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بتایا کہ شہباز شریف ڈاکٹروں کی ہدایات پر چل رہے ہیں، وہ بار بار کورونا کے ٹیسٹ کرا رہے تھے۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ شہباز شریف کے کورونا کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آ گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، طارق فضل چوہدری اور مریم اورنگزیب کی والدہ کا ٹیسٹ بھی مثبت آ چکا ہے۔