مری (جیوڈیسک) وفاقی وزیر برائے گیس اور پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کی والدہ انتقال کر گئی ہیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنماءاور وفاقی وزیر برائے پٹرولیم اینڈ گیس شاہد خاقان عباسی کی والدہ گزشتہ طویل عرصے سے علیل تھیں جبکہ آج حرکت قلب بند ہونے کے باعث ان کا انتقال ہو گیا ہے۔
والدہ کے انتقال کے بعد سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے شاہد خاقان عباسی سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی گئی ہے۔
شاہد خاقان عباسی کی والدہ کی نماز جنازہ کل سہہ پہر 4 بجے ان کے آبائی گاﺅں میں ادا کی جائے گی۔