شاہد صدیق کی والدہ محترمہ مختصر علالت کے بعد وفات پا گئیں

Condolence

Condolence

پیرس، ملکہ (بیورو رپورٹ) انچارج نمائندگان روزنامہ خبریں شاہد صدیق کی والدہ محترمہ مختصر علالت کے بعد وفات پا گئیں ۔انا للہ و انا الیہ راجعون۔ مرحومہ کی نماز جنازہ آبائی شہر لاہور میں ادا کر دی گئی ہے۔

پاک پریس کلب فرانس کے صدر زاہد مصطفی اعوان جنرل سیکرٹری چوہدری غلام رضا اور دوسرے عہدیدراران نے شاہد صدیق کی والدہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔اور مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم شاہد صدیق کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں ۔اللہ تعالی ان کو صبر جمیل عطاکرے ۔اور مرحومہ کے درجات بلند کرے۔