لاہور (جیوڈیسک) گلوکارہ شاہدہ منی نے موسیقی کے پروگراموں میں اپنے نئے دو گیتوں کی تشہیری مہم کا آغاز کر دیا۔
انہوں نے بتایا کہ میرا غزلوں کا البم بھی ریکارڈ ہو چکا ہے جس کے شاعرمحمود شام ہیں اور تمام غزلوں کی دھنیں میں نے خود تخلیق کی ہیں ۔ میرے گیتوں کا البم بھی مکمل ہے تاہم فی الحال میں دو نغمات کو مختلف ٹی وی پروگراموں میں گا رہی ہوں۔
ان میں ایک گیت دلبر جاناں اردو اور پشتو زبان میں ریکارڈ کیا گیا ہے اور دوسرا ماہی ماہی رومانوی گیت ہے جنہیں ناظرین کی طرف سے بہت پسند کیا جا رہا ہے ۔ میں بہت جلد ان کے ویڈیوز بھی بنانے کا ارادہ رکھتی ہوں۔
شدت پسندی کی حالیہ لہر کے حوالے سے شاہدہ منی کا کہنا تھا کہ سانحہ لعل شہباز قلندر پر بہت دکھ ہوا ہے تاہم ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے، پاک فوج اور حکومت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے برسرپیکار ہے امید ہے کہ وہ دہشتگردی کو جڑ سے ختم کر دے گی۔