ٹورنٹو (جیوڈیسک) پاکستان سے تعلق رکھنےوالے شاہجہاں خان نے این ایس اے انٹرنیشنل اوپن اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا۔
کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں کھیلے گئے این ایس اے اوپن انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ کے فائنل میں شاہجہاں خان نے سخت مقابلے کے بعد ائرلینڈ کےآرتھر گاسکن کو 2 کےمقابلے میں 3 راونڈز سے شکست دی۔
پہلا راونڈ آرتھر نے 11،6 سے جیتا،تاہم دوسرا اور تیسرے راونڈ میں شاہجہان نے 12,10 اور 11،2 سے کامیابی حاصل کی۔چوتھا راونڈ 11،4 پھر سے آرتھر کے نام رہا،تاہم آخری راونڈ شاہجہان خان نے 11،7 سےجیت لیا۔
شاہجہاں خان کی کسی بھی انٹرنیشنل پی ایس اے اسکواش ٹورنامنٹ میں یہ پہلی کامیابی ہے ،شاہجہاں خان کوئٹہ سے تعلق رکھنےوالے سابق ورلڈ نمبر 8 کھلاڑی زرک جہاں خان کےبیٹے ہیں۔