مردہ چکن کی فروخت، 500 کلو مردار مرغیاں برآمد

Dead Chicken

Dead Chicken

شاہکوٹ (جیوڈیسک) مردہ چکن کی فروخت، 500 کلو مردار مرغیاں برآمد تفصیل کیمطابق شاہکوٹ ایریا میں یکے بعد دیگر ے گدھوں کو ذبح کرنے کے پے در پے واقعات نے پہلے ہی شہریوں کو پریشانی میں مبتلا کر رکھا تھا کہ محکمہ صحت اور ویٹرنری عملہ نے اطلاع ملنے پر لاری اڈا شاہکوٹ کے ایک گودام پر چھاپہ مار کر مردہ مرغیوں سے بھرا مزدا ٹرک پکڑ لیا جس میں سے 500 کلو مردار مرغیاں اتار کر گودام میں جمع کی جا رہی تھیں۔

اطلاع ملنے پر مقامی پولیس اور ٹی ایم اے کا عملہ بھی وہاں پہنچ گیا، پولیس نے واپڈا کالونی شاہکوٹ کے رہائشی مزدا ٹرک ڈرائیور نصیر احمد کو گرفتار کر کے ٹرک تھانہ میں بند کر دیا جبکہ وارڈ نمبر 9کا رہائشی مردار فروش ملک حیدر علی موقع سے فرار ہو گیا۔