شاہراہ فیصل پر صفائی وستھرائی روشنی کے انتظامات کی بہتری تجاوزات کے خاتمے کے ساتھ وال چاکنگ کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا

کراچی (خصوصی رپورٹ) شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے تحت آئیڈیا 2014ء میں بین الاقوامی مندو بین کو شہر کراچی آمد پر خوبصورت اور مثالی ماحول کی فراہمی کے حوالے سے اپنے حدود میں شاہراہ فیصل صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی بہتری کے ساتھ بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مثالی انتظامات کئے گئے ،شاہراہ فیصل پر اسٹار گیٹ کے مقام پر مونو منٹ کی تعمیر اور آئیڈیا ز میں شرکت کے لئے آنے والے وفود کے استقبال کے لئے بڑے استقبالیہ بینرز لگا دئے گئے

شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کی جانب سے شاہراہ فیصل پر صفائی وستھرائی اور روشنی کے انتظامات کی بہتری کے ساتھ تجاوزات کے خاتمے اور دیواروں سے وال چاکنگ مٹا کر دیواروں پر رنگ و روغن کر قومی پرچم بنا دیئے گئے گزشتہ روز ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری نے میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن اور اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل حسن رضا کے ہمراہ شاہراہ فیصل پر تفصیلی دورہ کرکے وال چاکنگ کے خاتمے اور بلدیاتی انتظامات کا معائنہ کیا اور اپنی نگرانی میں انتظامات کی انجام دہی کو یقینی بنایا

اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری اور میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے کہاکہ جناح انٹر نیشنل ائر پورٹ تا ڈرگ روڈ ریلوے اسٹیشن تک اپنی حدود میں شاہراہ فیصل کو ماڈل شاہراہ بنا نے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شاہراہ فیصل پر وال چاکنگ پر عائد پابندی پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے انہوں نے ضلع کورنگی کی انتظامیہ اور علاقہ پولیس سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ ضلع کورنگی میں وال چاکنگ کے خاتمے کے لئے بلدیاتی اداروں کی مدد کریں تاکہ علاقائی خوبصورتی میں اضافے کو یقینی بنائی جاسکے۔

SHAHRAH E FAISAL

SHAHRAH E FAISAL