کراچی (جیوڈیسک) معروف اداکار شہروز سبزواری بھی بالی ووڈ فلم لو اسٹوری میں جلوہ گر ہونگے۔
بالی ووڈ بی ٹاؤن کے معروف بنگالی ڈائریکٹر رنگو بنارجی اور پرڈیوسر شامک باسو کی فلم لو اسٹوری کی کہانی تین دوستوں کے گرد گھومتی ہے جس میں بہروز سبزواری کے ساتھ بالی ووڈ کے دو اداکار بیدیتا اور آریان ادکاری کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔
فلم کی شوٹنگ کیلیے بہروز سبزواری جنوری کے آخر میں بھارت جائیں گے جہاں فلم کی شوٹنگ کلکتہ میں شروع ہوگی۔ شہروز سبزواری کا انڈین فلموں میں کام کے حوالے سے کہنا تھا کہ انڈیا میں ٹیلنٹ کی بہت قدر کی جاتی ہے۔
بنگالی ڈائریکٹر نے میرے کام پر اعتماد کیا ہے میری کوشش ہوگی کہ اپنے کام سے ان کو مطمئن کروں اور اپنے ملک کا نام روشن کروں۔