کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق علی شاہ پر مشتمل سنگل بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
درخواست میں وکلا نے موقف اختیار کیا تھا کہ شاہ رخ جتوئی کم عمر ہے لیکن میڈیکل بورڈ نے سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس کے دباؤ پر شاہ رخ جتوئی کو بالغ قرار دیا تھا لہذا عدالت عالیہ سے استدعا ہے کہ میڈیکل بورڈ دوبارہ تشکیل دینے کا حکم جاری کیا جائے۔
کم عمر ہونے کے باعث شاہ رخ جتوئی کو کراچی سینٹرل جیل سے بچہ جیل منتقل کیا جائے۔ دوران سماعت شاہ رخ جتوئی کے وکلا عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس کے باعث عدالت نے درخواست مسترد کر دی۔