شاہ رخ خان اور ایشوریہ رائے 12 برس بعد ایک ساتھ فلم میں کام کریں گے

Shahrukh Khan And Aishwarya Rai

Shahrukh Khan And Aishwarya Rai

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی فلم نگری کے بادشاہ شاہ رخ خان اور سابق ملکہ حسن ایشوریہ رائے 12 برس بعد فلم میں ایک ساتھ کام کریں گے۔

بھارتی ہدایتکار روہت شیٹھی ماضی کی مشہور ترین فلم ’’چلتی کا نام گاڑی‘‘ کا ری میک بنا رہے ہیں۔

اس فلم میں مرکزی کردار کشور کمار اور مدھو بالا نے نبھائے تھے اور اب یہ کردار شاہ رخ خان اور ایشوریہ رائے ادا کریں گی۔

راہت شیٹھی کا کہنا ہے کہ ’’چلتی کا نام گاڑی‘‘ کا ری میک بھی ان کی گزشتہ فلموں کی طرح کامیاب ہو گا۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان اور ایشوریہ رائے نے فلم ’’جوش‘‘، ’’محبتیں‘‘ اور ’’دیوداس‘‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا اور ان کی جوڑی بہت کامیاب رہی تھی۔