شاہ رخ جتوئی کی مدعی سے صلح کی درخواست ٹرائل کورٹ منتقل

Shahrukh Jatoi

Shahrukh Jatoi

کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے قتل کیس میں سزائے موت پانیوالے شاہ رخ جتوئی اور اس کے ساتھیوں کی مدعی سے صلح کی درخواست ٹرائل کورٹ میں منتقل کر دی۔

سندھ ہائیکورٹ نے شاہ زیب قتل کیس میں سزائے موت پانیوالے شاہ رخ جتوئی اور اس کے ساتھیوں اور مدعی مقدمہ کی جانب سے صلح کی درخواست ٹرائیل کورٹ منتقل کر دی ہے اور ہدایت کی ہے کہ انکوائری کر کے تین ہفتے میں رپورٹ پیش کی جائے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شاہ زیب قتل کیس میں ملزم شاہ رخ جتوئی کو سزائے موت اور دو شریک ملزمان سجاد تالپور اور غلام مرتضیٰ لاشاری کو عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔ 20 سالہ شاہ زیب کو گزشتہ سال کراچی ڈیفنس کے علاقے میں گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

سزائے موت پانیوالے شاہ رخ جتوئی اور مدعی مقدمہ نے صلح کی درخواست ہائی کورٹ میں دائر کی ہوئی ہے۔