ممبئی (جیوڈیسک) پی سی بی چیئرمین شہریار خان نے پاک بھارت کرکٹ سیریزکا انعقاد نیوٹرل وینیو پر کرانے کی تجویز دے دی۔ دو طرفہ کرکٹ سیریز کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کی بھارتی منسٹر ارون جیٹلے اور بی سی سی آئی چیف جگ موہن ڈالمیا کی ملاقات ہوئی۔
اس ملاقات میں شہریار خان نے موقف پیش کیا ہے کہ دو طرفہ سیریز پہلے بھارت نہیں بلکہ نیوٹرل وینیو پر کھیلی جائے۔ سیریز کے براڈکاسٹ رائٹس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پی سی بی چیئرمین کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز رواں سال دسمبر میں شیڈول ہے۔ دونوں ٹیمیں متحدہ عرب امارات میں دو ٹیسٹ ، پانچ ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی میچوں پر مبنی مکمل سیریز کھیلیں گی۔