لندن (جیوڈیسک) چیئرمین پی سی بی شہریار خان چھٹیاں گزارنے انگلینڈ میں موجود ہیں جہاں چیئرمین شہریار خان نے لندن میں وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور ان کی خیریت بھی دریافت کی۔
شہریار خان نے اس موقع پر پی سی بی کے پیٹرن انچیف وزیر اعظم کو پاکستان اور انگلینڈ کا لارڈز ٹیسٹ دیکھنے کی دعوت بھی دی۔
وزیر اعظم نے شہریار خان کو بطور چیئرمین پی سی بی کام جاری رکھنے کا کہا اور بطور سربراہ کرکٹ بورڈ کھیل کے امور بہتر انداز میں چلانے پر داد دی۔