لاہور (جیوڈیسک) شہریار خان پاکستان کرکٹ بورڈ کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے، سرکاری اعلان پیر کو کیا جائے گا۔
پی سی بی چیئرمین کے انتخابات 18 اگست کو شیڈول ہیں جس کے لیے کاغذات جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اگست تھی۔
ذرائع کے مطابق شہریار خان کے مقابلے میں کسی نے کاغذات جمع نہیں کرائے۔
کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد شہریار خان کے چیئرمین پی سی بی بننے کا اعلان پیر کو متوقع ہے، شہریار خان بلا مقابلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین منتخب ہوں گے۔