شہریار خان نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے میزبان کو سکیورٹی رِسک قرار دے دیا

Shahryar Khan

Shahryar Khan

کراچی (جیوڈیسک) شہر قائد میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی کا کہا تھا کہ ورلڈ ٹی 20 کے لئے بھارت میں پاکستان کے لئے سکیورٹی ایشوز ہیں، ایونٹ میں شرکت حکومتی اجازت سے مشروط ہو گی۔

چیئرمین پی سی بی نے ڈوپ ٹیسٹ پر معطلی کا شکار یاسر شاہ کو “سیدھ سادھا” قرار دے دیا، کہتے ہیں کہ لیگ اسپنر سے غلطی ہوئی، آئی سی سی سے کم سزا کی اپیل کریں گے۔

شہر یار خان نے فکسنگ اسکینڈل میں سزا یافتہ محمد عامر کو نیوزی لینڈ کا ویزا مل جانے اور کیویز کے خلاف اِن ایکشن ہونے کی خبر بھی دے دی۔