میر شہزاد افضل ایڈووکیٹ پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کی لیگل ایڈ کمیٹی کے چیئرمین مقرر

PTI

PTI

گجرات : پاکستان تحریک انصاف کے ضلع گجرات کے رہنما و قانون دان میر شہزاد افضل ایڈووکیٹ کو پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کی لیگل ایڈ کمیٹی کا چیئر مین مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری اور اُن کو تحریک انصاف ضلع گجرات کی لیگل ایڈ کمیٹی کے چیئر مین مقرر ہونے پر تحریک انصاف کے رہنمائوں نے مہر امتیاز احمد ‘ چوہدری احمد ندیم گجر ‘ رضوان احمد رضی ایڈووکیٹ ‘ ملک عبدالستار ‘ سید غلام احمد ‘ چوہدری محمد اشرف ‘ چوہدری سلیم اللہ سمیت تحریک انصاف کے عہدیداروں و کارکنوں نے بڑی تعداد میں اُن کے میر لا ء چیمبر میں جا کر مبارکباد دی۔

مہر امتیاز احمد ‘ چوہدری احمد ندیم گجر ‘ ملک عبدالستار نے اُن کو ہار پہنائے ‘ اور کہا کہ شہزاد افضل میر ایڈووکیٹ کے تحریک انصاف ضلع گجرات کی لیگل ایڈ کمیٹی کے چیئر مین بننے سے تحریک انصاف ضلع گجرات کے کارکنان کو لیگل ایڈ کی فراہمی صحیح معنوں میں ممکن ہو سکے گی ‘ اور اُن کو تحریک انصاف ضلع گجرات کی لیگل ایڈ کمیٹی کا چیئر مین مقرر کر کے قائد تحریک انصاف عمران خان ‘ وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی اور صدر پنجاب بیرسٹر منصور سرور نے بہترین فیصلہ کیا ہے ‘ جن کے فیصلے کو تحریک انصاف ضلع گجرات کے کارکنان سراہتے ہیں۔