ایم اے جناح روڈ سے اغوا ہونے والا تاجر بازیاب

Rangers Task Force

Rangers Task Force

کراچی (جیوڈیسک) ایم اے جناح روڈ سے 6 روز قبل اغواء کیے جانے والے تاجر کو رینجرز ٹاسک فورس نے بازیاب کرالیا، کارروائی میں تین اغواء کاروں کو گرفتار کر کے اسلحہ بر آمد کر لیا گیا جبکہ دو ملزمان فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز ٹاسک فورس نے سہراب گوٹھ کے علاقے جنت گل ٹاؤن اور مدینہ کالونی میں چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے مغوی تاجر شہزاد میمن کو بازیاب کرالیا۔

رینجرز کے ترجمان کے مطابق شہزاد میمن کو 19 نومبر کو ایم اے جناح روڈ سے اغواء کیا گیا تھا جسکی رہائی کے لئے 50 لاکھ روپے تاوان طلب کیا گیا تھا۔رینجرز ٹاسک فورس نے مغوی کی بازیابی کے لیے دو مختلف مقامات پر چھاپے مار کر مغوی کو بازیاب کراتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ کارروائی میں ملزمان کے دو ساتھی فرار ہوگئے، گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایس ایم جی سمیت دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے، گرفتار ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے اور مفرور ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔