محمد شہزاد اسلم راجہ کے پہلے مجموعہ کالم ”آوارگی” کی تقریب کی تصویری جھلکیاں

لاہور (حسیب اعجاز عاشر سے) نامور شاعر و ادیب جناب زاہد شمسی کے زیرِ صدارت اِس تقریب میں جناب شہزاد عاطر(سخنور انٹرنیشنل)، محترمہ یاسمین بخاری، جناب وسیم عباس اور حسیب اعجاز عاشر نے مہمانانِ خصوصی کی حثیت سے شرکت کی۔نظامت کے فرائض ندیم اظہر ساگر (ریذیڈنٹ ایڈیٹر روزنامہ سلطنت لاہور) نے انتہائی حسن و خوبی سے اپنے منفرد انداز دلکش جملوں اور برجستہ عمدہ اشعار کے انتخاب کے ساتھ انجام دیئے، استقبالیہ کلمات بھی ندیم اظہر ساگر کے حصے میں آئے۔تلاوت کلام پاک کی سعادت محمد علی افضل نے حاصل کی جبکہ علی رضاقادری نے ہدیہ نعت ِرسول مقبول پیش کرکے دلوں کو منور کر دیا۔تالیوں کی گونج میں شہزاد اسلم راجہ نے صدرِ محفل جناب زاہد شمسی کے ہمراہ کتاب کی باقاعدہ رونمائی عمل میں لائی۔جنرل سیکرٹری بزمِ غالب ڈاکٹر ابرار اور سیکریٹری ادب سرائیک ایڈوکیٹ سفینہ سلیم چوہدری نے اِس موقع پر شہزاد اسلم راجہ کو مبارکباد دی اورپھولوں کے گلدستے بھی پیش کئے۔جناب پروفیسر عرفان پاشا(کالم نگار،براڈ کاسٹر، شاعر و ادیب) اور جناب ظہیر سلہری(ایڈیٹوریل انچارج روزنامہ سمائ) غیر متوقع وجوہات کی بنا پر شرکت سے قاصر رہے۔

Book Awargi Launch

Book Awargi Launch

Book Awargi Launch

Book Awargi Launch

Book Awargi Launch

Book Awargi Launch

Book Awargi Launch

Book Awargi Launch

Book Awargi Launch

Book Awargi Launch