سندھ (جیوڈیسک) سندھ حکومت نے شاہ زیب کیس میں دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے اور چیف سیکریٹری سندھ نے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کیلئے ایڈوکیٹ جنرل سندھ اور محکمہ قانون کی سفارشات کی روشنی میں سمری وزیر اعلی سندھ کو ارسال کر دی ہے۔
ترجمان چیف سیکریٹری کا کہنا تھا کہ چیف سیکریٹری سندھ نے قوائد و ضوابط اور وجہ ضابطہ کار کے تحت وزیر اعلی سندھ کوسمری ارسال کی ہے اور چیف سیکریٹری سندھ نے سمری میں عدالتی طریقہ کار کے مطابق یقینی مراجات عملی میں لانے کا واضح ذکر کیا ہے کہ شاہ زیب قتل کیس میں شاہ زیب کے اہلخانہ نے ملزمان کو معاف کردیا ہے۔
ملوث ملزمان کی رہائی میں صرف اور صرف اگر کوئی چیز آڑے آسکتی ہے تو وہ دہشت گردی کی دفعات تھیں۔ جنھیں حکومت سندھ نے واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلی سندھ کی منظوری کے بعد دہشت گردی کی دفعات کو واپسی کے حوالے سے عدالت میں ایڈوکیٹ جنرل سندھ اپنی رپورٹ میں پیش کریں گے۔