نارروال (جیوڈیسک) نارروال کی تحصیل شکرگڑھ میں کورال سیکٹر پر بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ جس کے جواب میں رینجرز نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی۔
رینجرز ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے منگل اور بد ھ کی درمیانی شب شکرگڑھ میں کورال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ جس سے علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ بھارتی فائرنگ کے بعد بعد چناب رینجرز کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔ فائرنگ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔