پشاور (جیوڈیسک) خیبر ایجنسی کی پولٹیکل انتظامیہ نے پشاور سنٹرل جیل میں قید ڈاکٹر شکیل آفریدی کے مقدمہ کی سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کردی کالعدم تنظیموں سے تعلق کے الزام میں ڈاکٹر شکیل آفریدی کے خلاف مقدمہ کی سماعت پولٹیکل انتظامیہ خیبر ایجنسی کی عدالت میں ہوئی۔
جس میں سرکاری وکلا کے دلائل سننے کے بعد مقدمے کی سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔ ڈاکٹر شکیل آفریدی پندرہ ماہ سے سنٹرل جیل پشاور میں قید ہے۔