راولپنڈی (جیوڈیسک) الیکشن ٹریبونل نے انتخابی عذرداری کیس میں شکیل اعوان کی شکایات پر شیخ رشید احمد کو 9 ستمبر کے لیے دوبارہ سمن جاری کر دیئے۔ شکیل اعوان کی جانب سے شیخ رشید کے خلاف انتخابی عذرداری کیس کی سماعت الیکشن ٹریبونل میں وامق جاوید نے کی۔
شکیل اعوان نے الزام لگایا کہ حلقہ 155 میں متعدد پولنگ اسٹیشنز میں ووٹ ڈالے گئے لیکن ان کے ووٹوں کو صفر کر دیا گیا، بعض پولنگ اسٹیشنز پر قبضہ کیا گیا جبکہ شیخ رشید احمد نے الیکشن کمیشن کو بعض تفصیلات بھی درست فراہم نہیں کیں۔
شکیل اعوان نے ووٹرز کے انگوٹھوں کے نشانات نادرا سے چیک کرانے کی بھی استدعا کی۔ الیکشن ٹریبونل نے شیخ رشید احمد کو 9 ستمبر کو طلب کرنے کے لیے سمن جاری کر تے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔