مہمند ایجنسی: حلیمزئی قبیلہ کو 25 مطلوب افراد کی حوالگی کے لیے تین دن کی مہلت دیدی ،اطلاع ہیں کہ گھروں میں فروخت جاری ہیں اور بعض جگہوں پر خواتین کے ذریعے آ ئس سپلائی کی جاتی ہیں روکتھام کے لیے خصوصی سپیشل ٹیم بنائی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حلیمزئی قبیلہ کے تمام ذیلی شاخوں ولی بیگ،حمزہ خیل ،کدی خیل ،اور کمالی حلیمزئی کے مشران کیساتھ جرگہ کیااور مقامی رسم و رواج کے مطابق جرگہ کو خودمختار بنا دیا کہ منشیات سے جُڑے اافراد کے خلاف قومی کاروائی کی جائی بہ صورت دیگر پولیٹیکل انتظامیہ خود ایکشن لے گی اور لوث افراد کے مکانات مسمارہونگے اور انہیں گرفتار کیا جائے گا اے پی اے حسیب الرحمان نے کہا کہ سپیشل ٹیم انتظامیہ کو منشیات کے عادی لوگوں اور کاروبار کرنے والوںکی نشاندہی کرتا ہیں او ثبوت اکٹھا کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ منشیات سے جڑے لوگوں کیساتھ کسی قسم کی رعایت نہ ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے جرگہ مشران کو تین دن کی مہلت دیدی ہے کہ منشیات جیسے گندہ کاروبار میں ملوث افراد انتظامیہ کے حوالے کریں اور مطلوب افراد اگر گرفتاری کے بعد مضبوط ضمانت دیدی کہ یہ بندہ منشیات کا کاروبار نہیں کرے گا تو اس کے ساتھ نرمی برتی والے ملکان کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ آئس ‘جیسے نشہ کی سپلائی بعض جگہوں پر خواتین کے ذریعے کی جاتی ہے۔جس کی گرفتاری رنگے ہاتھوں کرانے کے لیے بہتر موقع کی تلاش میں ہیں،اے پی اے نے کہا کہ بعض لوگ منشیات گھروں میں بیٹھ کر کاروبار کو فروغ دے رہے ہیں اور قوم کے نوجوان نسل کو آپنے ہاتھوں سے تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔
حسیب الرحمان نے کہا کہ اگر مشران اور ملکان نے مطلوبہ 25 افراد کو انتظامیہ کے حوالے نہیں کیا تو پھر ہم خود کاروائی کریں گے اور کسی کیساتھ رعایت نہ ہوگی۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ قوم نے مکمل یقین دہانی کرائی ہے کہ ہم منشیات کے کاروبار کے خلاف ہیں اور ہم انتظامیہ کیساتھ ہر قسم تعاون کریں گے۔