پشاور (جیوڈیسک) کالعدم تنظیموں سے تعلق کے الزام میں گرفتار ڈاکٹر شکیل آفریدی کے وکیل کی طرف سے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر مقدمہ کی سماعت سنٹرل جیل پشاور میں ہی کرنے کی درخواست کا فیصلہ پیر کے روز متوقع ہے۔
کالعدم تنظمیوں سے تعلق کے الزام میں گرفتار ڈاکٹر شکیل آفریدی کے وکیل قمر ندیم نے جیو نیوز کو بتایا کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کی جان کو درپیش خطرات پر پولیٹیکل انتظامیہ کو درخواست دی تھی کہ انکے موکل کے مقدمہ کی سماعت سنٹرل جیل پشاور میں کی جائے۔ ڈاکٹر شکیل کے مطابق درخواست کا فیصلہ 16 ستمبر کو متوقع ہے۔