پشاور (جیوڈیسک) سینٹرل جیل پشاور کودرپیش سیکیورٹی خدشات پر خطرناک قیدیوں کو دوسری جیلوں میں منتقلی مکمل کرلی گئی تاہم اب تک شکیل آفریدی کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا 46 خطرناک قیدیوں کو ہری پور جیل منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب کالعدم تنظیموں سے روابط کے جرم میں سزا پانے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی سمیت 2 قیدی ابھی تک سینٹرل جیل پشاور میں موجود ہیں جو جیل انتظامیہ کے لئے اب بھی درد سربنے ہوئے ہیں جیل انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹر شکیل آفریدی کو کسی دوسرے صوبے کی جیل منتقل کرنے کی وزارت داخلہ سے کئی بار درخواست کی گئی تاہم اس بارے کوئی فیصلہ نہ ہوسکا۔