پشاور (جیوڈیسک) کالعدم شدت پسند تنظیموں سے تعلقات کے الزام میں گرفتار ڈاکٹر شکیل آفریدی کی سزا کالعدم قرار دیئے جانے کے بعد فاٹا کے 21 حوالات کی سیکورٹی بڑھا دی گئی۔ فاٹا سیکرٹریٹ کے حکام کے مطابق فاٹا میں موجود تمام 21 حوالات کی سیکورٹی بڑھادی گئی ہے۔
یہ فیصلہ کالعدم شدت پسند تنظیموں سے روابط کے الزام میں گرفتار ڈاکٹر آفریدی کی سزا کی معطلی کے بعد کیا گیا۔ فاٹا کی ساتوں ایجنسیوں میں 1 جبکہ ایف آرزمیں 6 حوالات ہیں۔ جن میں دو ہزار سے زائد ملزمان قید ہیں۔ قیدیوں میں مشتبہ شدت پسندوں کی بھی بڑی تعداد ہے۔