شکیرا کا سپرہٹ گانا’وکاوکا‘ دیکھنے والوں کی تعداد1ارب سے تجاوز کر گئی

Shakira

Shakira

لاس اینجلس (جیوڈیسک) معروف کولمبین گلوکارہ شکیرا کا سپر ہٹ گانا ’وکاوکا‘ کو یو ٹیوب پر دیکھنے والوں کی تعدا د 1ارب سے تجاوز کر گئی ہے۔

شکیرا نے یہ گانا 2010 کے فیفا ورلڈ کپ کیلئے گایا تھا اور’وکاوکا‘ کی مقبولیت کی وجہ سے وہ دنیا میں تیسری بڑی لاطینی گلوکارہ بن چکی ہیں۔

شکیرا کے 2010ء کے فٹ بال ورلڈ کپ کیلئے گانا گانے کے بعد متعدد گلوکاروں نے انکے نقش قدم پر چلنے کی کو شش کی تاہم وہ مقبولیت کسی کا مقدر نہ بن سکی جو شکیرا کے حصے میں آئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسی گانے کی ویڈیو ریکارڈنگ کے دوران وہ ہسپانوی فٹ بال اسٹار جیرارڈ پیک سے ملیں اور ان کی محبت میں گرفتار ہوئیں۔جوڑے کے اب دو خوبصورت بچے3سالہ ملن اورایک سالہ ساشا ہیں۔