شلوار قمیض کی اجازت دی جائے، پاکستانی نژاد امریکی ڈرائیور کا مطالبہ

New York

New York

نیو یارک (جیوڈیسک) امریکا میں پاکستانی نژاد امریکی ٹیکسی ڈرائیور نے ریاست میزوری میں ٹیکسی کمیشن کے خلاف مذہب کی بنا پر تفریق کرنے کا الزام لگاتے ہوئے مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

پچاس سالہ راجہ نعیم کا کہنا ہے کہ ٹیکسی چلانے کے قانون کے سبب انھیں کام کے دوران مذہبی لباس پہننے سے روکا جا رہا ہے جو آزادی مذہب کے حق کی خلاف ورزی ہے۔ بیس سال سے امریکا میں رہائش پذیر راجہ نعیم کے مطابق وردی نہ پہننے پر ان کے بتیس چالان ہو چکے ہیں۔