شامی فورسز کی بمباری، الرقعہ میں ہلاکتوں کی تعداد 95 ہو گئی

Shami Forces

Shami Forces

دمشق (جیوڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس علاقے کو حکومتی طیاروں نے نشانہ بنایا۔

شام میں انسانی حقوق پر نگاہ رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق ہلاک شدگان میں آٹھ عام شہری اور چار بچے شامل ہیں۔

واضح رہے کہ الرقعہ کو دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ اپنا دارالخلافہ قرار دیتی ہے۔ ایک اور اپوزیشن گروہ نے عراق اور شام کی سرحد پر واقع اس علاقے پر حکومتی بمباری میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 170 بتائی ہے۔

شام میں 2011ء سے جاری حکومت مخالف مسلح تحریک میں اب تک دو لاکھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ تین اعشاریہ دو ملین افراد بیرون ممالک جبکہ سات اعشاریہ چھ ملین اندرون ملک مہاجرت پر مجبور ہوئے ہیں۔