شامی صدر کی سیاسی علیحدگی قبول نہیں، پیوٹن

Putin

Putin

روس (جیوڈیسک) کے صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ شامی صدر بشار الاسد کی شامی سیاست سے علحیدگی سے شام میں سیاسی خلا پیدا ہوسکتا ہے۔ روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کا جرمن چانسلر اینجلا مرکل کے ساتھ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ شام کے صدر بشار الاسد کا فوری طور پر شام کی سیاست الگ ہو جانے سے شام میں سیاسی خلا پیدا ہو سکتا ہے اور عسکریت پسند اقتدار کا کنٹرول حاصل کرسکتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شام میں حکومت کی تبدیلی کے بارے میں کچھ فیصلے کرنے ہونگے۔

غیر ملکی تنقید کا جواب دیتے ہوئے روسی صدر نے کہا کہ قائم امن کے سلسلے میں شام میں جاری جنگ میں شام کو جاری روسی ہتھیاروں کا دفاع کیا انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر قانونی تھے۔