شامی وزیراعظم باغیوں کے قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

Syrian Attack

Syrian Attack

دمشق(جیوڈیسک)وائیں الحالقی کے قافلے کو دمشق کے قریب نشانہ بنایا گیا، آٹھ گاڑیاں تباہ، آٹھ افراد ہلاک، متعدد زخمی ہوئے شام میں وزیراعظم کے قافلے پر باغیوں کے حملے میں آٹھ افراد ہلاک جبکہ وزیراعظم بال بال بچ گئے ہیں۔

ذرائع رپورٹ کے مطابق وزیراعظم وائیں الحلقی کے قافلے پر دمشق کے قریب اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ ایک قافلے کی صورت میں آفس جا رہے تھے کہ ایک ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے ذریعے انہیں نشانہ بنایا گیا۔

دھماکے سے قافلے میں شامل کئی گاڑیاں تباہ ہو گئیں جبکہ قریبی عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ دھماکے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ وزیراعظم بال بال بچ گئے ہیں۔