شامی باغیوں کو مہلک ہتھیاروں کی فراہمی قابل مذمت ہے، احتشام نوید شامی
Posted on September 14, 2013 By Noman Webmaster لاہور
لاہور: پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری احتشام نوید شامی نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے شامی باغیوں کو مہلک ہتھیاروں کی فراہمی قابل مذمت ہے جس سے مسلم ممالک سے متعلق امریکی سوچ کا پہلو بھی نمایاں ہے۔
آج یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا صدر اوباما کو شام پر حملے کیلئے اپنے اتحادیوں کی حمایت بھی نہیں مل سکی، انہیں عالم اسلام کو فتح کرنے کی ضد ترک کرکے امن وآشتی کا راستہ اختیار کرنا چاہیئے۔
انکا کہنا تھا کہ امریکی جمہوریت ہمیں قطعی قابل قبول نہیں نہ ہی کسی ملک کی خودمختاری اور آزادی میں مداخلت کی اجازت دینگے ،شام پر امریکی حملہ دنیا کاامن تباہ کرنے کی سازش ہوگا جس کیخلاف ہر سطح پر مزاحمت کی جائیگی۔