شمس الرحمن معاویہ قتل، پولیس نے ٹیلی فون کالز ڈیٹا اکھٹا کر لیا

Shams-ur-Rehman

Shams-ur-Rehman

لاہور (جیوڈیسک) شمس الرحمن قتل کیس میں پولیس کی جانب سے پیش رفت ہوئی ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ کی جیو فینسنگ کروا کر کی تین کلو میٹراطراف کی تمام کالز کا ڈیٹا حاصل کر لیا ہے۔

پولیس نے مقتول شمس الرحمن معاویہ کے ڈرائیور عدنان کا بھی بیان قلم بند کر لیا ہے جس کے مطابق حملہ آوروں نے پیچھے سے گولیاں چلائیں جس کی وجہ سے وہ اُنھیں نہ دیکھ سکا۔

پولیس قتل کی تفتیش میں دو پہلوئوں پر تفتیش کر رہی ہے جس میں ایک پہلو یہ ہے کہ یہ تنظیمی جھگڑے کے نتیجہ میں قتل ہو سکتا ہے جبکہ دوسرا پہلو یہ ہے کہ یہ قتل فرقہ واریت کی بنا پر کیا گیا۔