ملکہ (عمر فاروق اعوان) شمسہ ویلفیئر فاونڈیشن اور سندس فاونڈیشن کے اشتراک سے گورنمنٹ ڈگری کالج کوٹلہ ارب علی خاں میں آج بروز ہفتہ بلڈڈونیشن کیمپ لگایا جائے گا۔کیمپ کا آغاز صبح دس بجے ہوگا اور ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری شبیراحمد کوٹلہ اپنے دست مبارک سے کریں گے۔
جبکہ کیمپ کے مہمان خصوصی شمسہ ویلفیئر فاونڈیشن گلیانہ کے صدر چوہدری سرفراز سبحانی اورڈیرہ کوٹلہ کے کوراڈی نیٹر برائے بلڈ ڈونرزکیمپس عزیزالرحمان مجاہد ہوں گے کیمپ کی نگرانی پرنسپل ادارہ ہذا تنویراحمد کریں گے۔
جبکہ بلد ڈونیشن کیمپ میں کالج کے طلبہ کے بلڈ گروپ چیک کرکے ان کو کارڈز جاری کئے جائیں گے اس موقع پہ کالج کے طلبہ کی کثیر تعداد اپنے خون کا عطیہ بھی کرے گی۔