اداکار شان کی بطور ہدایتکار فلم ’’ارتھ ٹو‘‘ تعطل کا شکار ہو گئی

Shan

Shan

لاہور (جیوڈیسک) اداکار شان کی بطور ہدایتکار فلم ارتھ ٹوکی شوٹنگ تعطل کا شکار ہو گئی بتایا گیا ہے کہ وہ شمعون عباسی کی فلم گدھ کے علاوہ ایک اور نئی فلم کی عکسبندی کو پہلے مکمل کرائیں گے۔

شدید گرمی اور مذکورہ فلموں کی شوٹنگ کی وجہ سے انہوں نے فی الحال ارتھ ٹو کی عکسبندی کا سلسلہ روک دیا ہے۔ بتایا گیا ہے اس فلم کی شوٹنگ اب رواں برس کے آخر میں ہو گی جبکہ فلم کی نمائش 2015ء میں کی جائے گی۔ ارتھ ٹو کی شوٹنگ کاایک سپیل شوٹ کیا جا چکا ہے۔ فلم میں شان کے ساتھ عمائمہ ملک ہیروئن کا کردار نبھا رہی ہیں۔