شان کی فلم یلغار کے ٹریلر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

Shan

Shan

لاہور (جیوڈیسک) فلم اسٹار شان کی نئی ایکشن فلم ’’یلغار‘‘کے ٹریلرنے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ سوشل میڈیا پر لگتے ہی صرف دودنوں میں دنیا بھر کے لاکھوں لوگوں نے ٹریلر کو دیکھا اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فلم کی کامیابی کی نوید سنا دی۔

فلم میں اداکار شان مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جب کہ دیگر فنکاروں میں ہمایوں سعید، عدنان صدیقی، ثنا بچہ اور ایوب کھوسہ نمایاں ہیں جب کہ فلم کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسن وقاص رانا ہیں۔

اس سلسلہ میں اداکارہ شان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستانی فلم اورسینما انڈسٹری کی کامیابی ہی ہے کہ جیسے ہی ’’یلغار‘‘کا ٹریلر سوشل میڈیا پر دیا گیا ہے تو لاکھوں لوگوں نے اسے دیکھا اور تمام فنکاروں کے کام کو سراہا ہے۔

یہ بہت ہی خوش آئند عمل ہے کیونکہ اس وقت پاکستانی سینما کو بحالی اور ترقی کے لیے ایسی فلموں کی اشد ضرورت ہے جو ہرلحاظ سے بین الاقوامی معیار کے عین مطابق ہوں۔