دبئی (جیوڈیسک) دبئی آئی سی سی نے آسٹریلیا کے سابق کرکٹر شین وارن کو ہال آف فیم 2012 میں شامل کئے جانے کا فیصلہ کر لیا۔ آسٹریلیا کے سابق لیجنڈ لیگ سپنر شین وارن آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل فیصلہ کیا گیا ہے۔ 19 جولائی کو لارڈز میں ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ سے پہلے آئی سی سی کی تقریب میں شین وارن کو ہال آف فیم میں شامل کیا جائے گا جس کے بعد وہ ہال آف فیم میں شامل ہونیوالے 69 ویں ممبر بن جائیں گے۔
ہال آف فیم2012-13 میں اس سے پہلے انگلینڈ کے ویسٹ انڈیز کے برائن لارا اور آسٹریلیا ہی کے گلین میک گرا شامل ہیں۔ شین وارن نے 145 ٹیسٹ میچوں میں 708 وکٹیں حاصل کیں۔ شین وارن ٹیسٹ کرکٹ میں سات سو وکٹیں حاصل کرنیوالے ابھی تک واحد بولر ہیں۔ انہوں نے 194 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی اور پچیس اعشاریہ دو پانچ کی اوسط سے 293 وکٹیں حاصل کیں۔ اس شاندار اعزاز پر شین وارن کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ہال آف فیم کا رکن بننا کسی اعزاز سے کم نہیں جس پر وہ ہال آف فیم کی ووٹنگ کمیٹی کے شکر گزار ہیں۔