آسٹریلیا (اصل میڈیا ڈیسک) سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن نے الزام لگایا ہے کہ پاکستان کے سابق کپتان سلیم ملک نے انہیں 1994 میں ٹیسٹ میچ میں خراب کارکردگی دکھانے پر لاکھوں ڈالرز کی رشوت کی پیشکش کی۔
شین وارن نے اپنی ایک دستاویزی فلم ‘شین’ میں دعویٰ کیا ہے کہ 1994 کے کراچی ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن سلیم ملک نے ان سے رابطہ کیا۔
انہوں نے الزام لگایا کہ سابق پاکستانی کرکٹر نے انہیں اور ان کے ساتھی ٹم مے کو اسٹمپ سے باہر گیند کرنے اور وکٹ نہ لینے پر 2 ملین ڈالرز دینے کی پیشکش کی تھی۔
شین وارن نے انڈین بولر کی 6 نوبالز کو مشکوک قرار دے دیا، بھارتی آگ بگولہ
اس کے علاوہ سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر نے دعویٰ کیا کہ سلیم ملک نے انہیں کہا کہ اگر وہ میچ ہار گئے تو ان کے گھر جل جائیں گے۔
شین وارن نے مزید کہا کہ وہ سلیم ملک کی پیشکش سے کافی حیران ہوئے البتہ انہوں نے رشوت لینے سے انکار کر دیا جس کے بعد سابق پاکستانی کھلاڑی نے دوبارہ کبھی رابطہ نہیں کیا۔
خیال رہے کہ پاکستان نے آسٹریلیا کو 1994 کے کراچی ٹیسٹ میں سنسنی خیز مقابلے کےبعد ایک وکٹ سے شکست دی تھی۔
واضح رہے کہ سلیم ملک پر سن 2000 میں میچ فکسنگ کی وجہ سے تمام طرز کی کرکٹ سے تاحیات پابندی عائد کردی گئی تھی۔