آسٹریا(جیوڈیسک)آسٹریلوی() کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شین واٹسن ایک میچ کی معطلی کے بعد دورہ بھارت ادھورا چھوڑ کر وطن واپس روانہ ہوگئے ہیں ۔ آل رانڈر شین واٹسن سمیت چار کھلاڑیوں کو آسٹریلوی کوچ مکی آرتھر نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر موہالی ٹیسٹ کیلئے معطل کردیا تھا۔ معطل ہونے والے دیگر کھلاڑیوں میں مچل جانسن، عثمان خواجہ اور جیمز پیٹنسن شامل ہیں۔
کوچ مکی آرتھر کو معطلی کے اس فیصلے پر سابق ٹیسٹ کرکٹرز کی بھی شدید تنقید کا سامنا ہے۔ وطن روانگی کے موقع پر شین واٹسن کا کہنا تھا کہ معطلی کا فیصلہ سخت ہے ، جس کی وجہ سے وہ ذہنی دبا میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ تین چار ہفتے اپنے خاندان کے ساتھ گزار کر مستقبل کے بارے میں کوئی فیصلہ کریں گے۔