شنگھائی (جیوڈیسک) روس اور متحدہ عرب امارات سمیت کئی ممالک میں بھی سال نو کا جشن منایا جا رہا اور آتشبازی کی جارہی ہے تاہم شنگھائی میں نئے سال کی آمد کے موقع پر منعقدہ تقریب میں بھگڈر مچنے سے 35افراد ہلاک اور 45 زخمی ہوگئے۔
بھگدڑہوانگ پوکےچن یی اسکوائر پر ہوئی۔ متعدد زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے حادثے کے مقام کو خالی کرالیا ہے۔ بھگدڑ کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔