شنگھائی اور ہانگ کانگ میں "اسٹاک ٹریڈنگ لنک پروگرام" کا آغاز

Stock Trading

Stock Trading

بیجنگ (جیوڈیسک) چین نے شنگھائی اور ہانگ کانگ کے درمیان “اسٹاک ٹریڈنگ لنک پروگرام” کا باضابطہ طور پر آغاز کر دیا ہے۔

اس پرو گرام کے تحت چین اور ہانگ کانگ کے سرمایہ کار مشترکہ طور پر شنگھائی اور ہانگ کانگ کی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کر سکیں گے۔ چین کی جانب سے “اسٹاک ٹریڈنگ لنک پروگرام” کا آغاز مثبت قدم ہے۔

اس اسکیم کے ذریعے دونوں جانب سے نوے ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کی جاسکے گی۔ دو طرفہ کوٹے کی مد میں 23 اشاریہ 5 ارب یوآن روزانہ کی سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔