شنگھائی(جیوڈیسک)چین کے شہر شنگھائی میں جدید کاروں کا عالمی شو شروع ہو گیا ہے شو میں امریکا اور یورپ سمیت دنیا بھر سے مشہور کمپنیاں اپنی لگژری گاڑیاں لائی ہیں۔آٹو شو میں جدید ترین کاروں کے رنگا رنگ ماڈل رکھے گئے ہیں ۔
جنہیں دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ نمائش کا رخ کر رہے ہیں۔چین اس وقت دنیا میں کاروں کی سب سے بڑی مارکیٹ بن چکا ہے جس کا اندازہ اس سے ہوتا ہے کہ گزشتہ سال چین میں صرف ایک کمپنی کی فروخت ہونے والی گاڑیوں کی تعداد اٹھائیس لاکھ تھی۔